گورنر سندھ کا بلدیاتی ترمیمی بل پر دستخط سے انکار
گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے سندھ لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2021 متعدد پر اعتراض لگا کر منظور کرنے سے انکار کر دیا اور ترمیمی بل کو نظرِ ثانی کے لیے دوبارہ سندھ اسمبلی بھجوا دیا گیا ہے۔
گورنر عمران اسمٰعیل نے بل کو بلدیاتی حکومت کو ’ڈمی میئر کے ذریعے چلنے والا ناکارہ نظام‘ بنانے کا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بل ناقابل قبول تھا جس میں متعدد خامیاں تھیں ، ان خامیوں نے اسے متنازع بنایا ۔عمران اسمٰعیل نے مزید کہا کہ میں نے بل واپس بھجوا دیا اور سندھ اسمبلی کو اسے ٹھیک کرنے کا کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حضور اکرم ؐ کے نام پر ظلم کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے
عمران اسمٰعیل نے کہا کہ یہ بل جمہوریت کی روح کے منافی اور بلدیاتی حکومتوں سے ہر اختیار اور طاقت لے کر انہیں صوبائی حکومت کے ماتحت کردے گا جبکہ بلدیاتی نمائندوں کے لیے وسائل پیدا کرنے کا ذرعیہ بھی بند ہو جائے گا ، ایک جمہوری جماعت یا نظام بلدیاتی حکومت کے لیے اس طرح کے ماڈل کی کس طرح اجازت دے سکتی ہے۔
