روس نے یوکرینی دارالحکومت پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کردیا ، 9 افراد ہلاک

روس کی جانب سےرات گئے یوکرینی دارالحکومت پرمیزائلوں اور ڈرون طیاروں سےحملہ کر دیا گیا ،حملے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق روسی فوج نے یوکرینی دارالحکومت کیف کو بڑے پیمانے پرمیزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجےمیں 9 افراد ہلاک اور 6 بچوں سمیت 63 افراد زخمی ہو گئے۔
پہلگام حملہ:بھارت میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو سنگیجن نتائج کی دھمکیاں
رپورٹ کےمطابق روسی فوج نےحملے میں 11 بیلسٹک میزائل، 55 کروز میزائل فائر کیے اور 145 ڈرونز بھی بھیجے جب کہ 4 گلیڈ بم بھی حملے میں استعمال کیےگئے۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ ائیر فورس کےطیاروں نےروس سے آنے والے 48 میزائلوں اور 64 ڈرونز کو مار گرایا۔