پہلگام حملہ:بھارت میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

مقبوضہ کشمیرمیں پہلگام حملےکےبعد بھارت کی مختلف ریاستوں میں مقبوضہ کشمیرسےتعلق رکھنے والے طلبہ کو ہراساں کیا جارہاہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کےکنوینر ناصر کھوہامی نےکہا کہ کشمیری طلبہ پردہشتگرد ہونےکاا لزام عائد کیا جارہا ہے، بھارتی ریاستوں اتراکھنڈ، اترپردیش اورہماچل پردیش میں کشمیری طلبہ سےاپارٹمنٹ اور ہاسٹل چھوڑنےکا کہا جارہاہے،نہ چھوڑنے پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
بھارتی سفارتکاروں کو 48 گھنٹےمیں ملک چھوڑنے کا حکم دیاجائے، سپریم کورٹ بار کا مطالبہ
ناصرکھوہامی نےکہاکہ ہماچل پردیش کی یونیورسٹی میں ہاسٹل کے دروازے توڑے جانے کےبعد طلبہ کو ہراساں کیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایاگیا، یہ مخصوص علاقے اور شناخت رکھنے والے طلبہ کے خلاف نفرت اورتوہین کی مہم ہے۔
یاد رہےکہ 3 روز قبل مقبوضہ کشمیر کےضلع پہلگام کےسیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہوگئے تھے۔