پہلگام واقعہ : بی سی سی آئی کی بڑھکیں ، دو طرفہ سیریز پر فیصلہ سنادیا

ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر ہونے والےحملےکےبعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاک بھارت سیریز سے متعلق اہم بیان جاری کردیا۔

بھارت اورپاکستان آخری بار 2012 اور 2013 کےسیزن میں دو طرفہ سیریز میں آمنےسامنےآئے تھے اور بھارت نے آخری بار 2008 میں ایشیا کپ میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کےمطابق پہلگام میں  حملےکےبعد بی سی سی آئی کےنائب صدرراجیو شکلا نےدو طرفہ کرکٹ میں ہندوستان کے ساتھ پاکستان کا سامنا کرنے پر اپنا فیصلہ سنایا۔

راجیو شکلا نےکہا ہم آئندہ مستقبل میں ہونےوالی کسی دو طرفہ سیریزمیں پاکستان کےساتھ نہیں کھیلیں گے۔

بی سی سی آئی کے نائب صدرنے مزید کہا کہ ہم متاثرین کے ساتھ ہیں اور اس  واقعےکی مذمت کرتے ہیں، ہماری حکومت جو کہےگی ہم کریں گے،حکومتی مؤقف کی وجہ سے ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلتے اور ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ معاملات میں آگےنہیں کھیلیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈکی 5ویں فتح،سلطانزکوشکست دیدی

 

راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ جب آئی سی سی ایونٹ کی بات آتی ہےتو ہم آئی سی سی کی  وجہ سےکھیلتے ہیں، آئی سی سی کو بھی معلوم ہےجو کچھ ہو رہا ہےوہ اس پر ردعمل دے گا۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل مقبوضہ کشمیرکےضلع پہلگام کےسیاحتی مقام پرفائرنگ کےواقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہو گئے تھے۔

بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت نےگزشتہ روز پہلگام واقعے کی تحقیقات کےبغیر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتےہوئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا اور 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طےپانےوالےدریاؤں کے پانی کی تقسیم کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کردیا تھا۔

Back to top button