ویمن کرکٹر ایمن انور کاانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کی ویمن کرکٹر ایمن انور نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر ایمن انور نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
ایمن انور نے 8 ون ڈے اور 37 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
ایمن انور اب کرکٹ ریفری کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں، ایمن انور نے کراچی میں جاری نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں ویمن ریفری کی حیثیت سے ڈبیو کیا، انہوں نے جنوری میں انڈکشن کورس کامیابی سے مکمل کیا تھا۔

Back to top button