آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلوی بولر مچل سٹارک نے بھارت کے جسپریت بمرا سے پہلی پوزیشن چھین لی اور وہ 2 درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ایک درجہ ترقی پا کر چوتھے نمبر پر آگئے۔ جبکہ عبداللہ شفیق بیٹرز کی رینکنگ میں 7 درجے ترقی پا کر 28ویں نمبر پر آ گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹاپ ٹین میں واحد پاکستانی بیٹر ہیں جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ٹیم رینکنگ میں بنگلا دیش 3 درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر آگیا اور پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد 8ویں نمبر پر چلا گیا۔

آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرنے کے بعد بنگلادیش نے آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آسٹریلیا کے تاریخی دورے میں سیریز برابر کرنے کے بعد بنگلادیش نے رینکنگ میں تین درجے ترقی کی اور کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن پر پہنچ گیا۔

Back to top button