سلمان خان کی نئی فلم کیلئے فوجی ٹریننگ

بالی ووڈ بھائی جان سلمان خان نے نئی فلم کے لیے فوجی ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، سلمان نئی فلم ’’دی بل‘‘ میں فوجی افسر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔
سلمان خان نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے فوجی طرز کی سخت ٹریننگ شروع کر دی، ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سلمان خان نئی فلم کے لیے روازنہ ساڑھے 3 گھنٹے مسلسل ٹریننگ کر رہے ہیں جبکہ ان کی ڈائٹ میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
بالی ووڈ کے مشہور ڈائرکٹر کرن جوہر کی فلم ’’دی بل‘‘ کی کہانی بھارتی فوج کے 1988 میں مالدیپ میں کیے گئے مبینہ آپریشن پر مبنی ہے۔ سلمان خان فلم میں مبینہ آپریشن کے سربراہ بھارتی بریگیڈئیر فرخ بلسرا کا کردار کررہے ہیں۔
