سلیکٹڈ کے گھر جانے کا وقت ہوگیا، منتخب حکومت لائی جائے

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے گھر جانے کا وقت ہوگیا ہے۔ ملک کو بچانے کیلئے اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کیا جائے.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں ریحام خان نے ایک دفعہ پھر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ریحام خان نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک مرتبہ پھر سلیکٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو سلیکٹڈ کو گھر بھیج کر عوام کے منتخب نمائندوں کو واپس لانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کریش کرچکی ہے، مہنگائی کی شرح اپنے عروج پر ہے۔ حکومت نے 70 سال میں لیے گئے کل قرضے کا 40 فیصد صرف 15 ماہ میں لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اکثر حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں، ماضی میں اپنی ٹوئٹس میں ریحام خان دعویٰ کر چکی ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کا سودا کر دیا ہے جبکہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام پر حکومت کا ہر گزرتا دن بھاری پڑ رہا ہے اس لئے جتنی جلدی اس حکومت سے عوام کی جان چھوٹ جائے اتنا ہی اچھا ہے.
واضح رہے کہ ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں 14اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ماہانہ کی بنیاد پر جنوری میں مہنگائی 14.6فیصد رہی، ایک ہفتے میں چینی فی کلو 17روپے مہنگی ہوگئی ہے۔ چینی کی قیمت 77روپے 89 پیسے سے بڑھ کر79 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔شوگرملز نے دو دن میں ایکس مل ریٹ 3 روپے فی کلو تک بڑھا دیا ہے۔ گزشتہ 2 ہفتے میں چینی ایک ہفتے میں گھی کا اڑھائی کلوڈبہ 24 روپے مہنگا ہوگیا۔ لہسن ایک ہفتے میں11روپے فی کلو مہنگا ہوگیا ہے۔ چکن برائلرزندہ کی قیمت فی کلو5 روپے مہنگی ہوئی۔ کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 225 سے بڑھ کر245 روپے ہوگئی۔ دالیں، بکرے کا گوشت، پاؤڈر ملک اور کوکنگ آئل بھی مہنگا ہوگیا۔
