سندھ بھر میں عیدالاضحیٰ پر دفعہ 144 نافذ

سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی، صوبائی حکومت نے 10 تا 12 ذی الحج کے دوران سندھ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران کھالیں جمع کرنے کےلیے کیمپ لگانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 10 تا 12 ذی الحج کے دوران اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے اور اجازت نامے 3 دن کےلیے منسوخ کردیے گئے ہیں۔
