سندھ میں پولیو وائرس کے 2 مزید کیسزسامنے آگئے

سندھ میں پولیو وائرس کے 2 مزید کیسز رپورٹ ہوگئے، سندھ بھر میں گزشتہ سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی تھی۔
اس حوالے سے ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ نے صوبے میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق کر دی۔ پولیو کیسز سال 2020 میں میرپور خاص اور قمبر سے سامنے آئے، میرپور خاص سے 4 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ضلع قمبر سے 5 سالہ بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا۔ گزشتہ سال سندھ بھر میں میں پولیو کیسز کی تعداد 22 رہی، ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 128 تک پہنچ گئی۔
خیال رہے کہ حکومتی دعووں اور کوششوں کے باوجود سال 2019 ملک بھر میں پولیو کے حوالے بدترین رہا، انسداد پولیو پروگرام پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں ملک بھر میں پولیو کے 115کیس رپورٹ ہوئے جب کہ 2018 میں یہ تعداد صرف 12 تھی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں پولیو وائرس تقریباً ختم ہوگیا ہے، حتیٰ کہ عالمی ادارہ صحت نے افریقی ملک نائیجیریا میں 2016 سے کوئی بھی پولیو کیس رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے افریقہ کو پولیو فری قرار دینے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔ جب کہ پاکستان اور افغانستان ہی دو ایسے ممالک رہ گئے ہیں جہاں پولیو کیسز مسلسل رپورٹ ہورہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button