سنی اتحاد کونسل کا سپیکر، ڈپٹی سپیکر کیلئے امیدواروں کا اعلان

سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کا اعلان کر دیا، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد عامر ڈوگر نے بتایا کہ احمد خان بچھر اسپیکر اور معین ریاض قریشی ڈپٹی اسپیکرکے امیدوار ہوں گے، انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے وزیراعلیٰ کے امیدوار میاں اسلم اقبال کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ن لیگ کی جانب سے ملک احمد خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے جمعہ کو حلف اٹھا لیا، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا۔

Back to top button