سنی لیون اور کرینہ کپور کے بچے کی ملتی جلتی شکلیں

آج کل بھارت میں سوشل میڈیا صارفین کا ایک فیورٹ ترین موضوع فحش فلموں سے نام بنانے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کے بیٹے اشر اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی شکلوں میں پائی جانے والی حیرت انگیز مماثلت پر تبصرہ نگاری ہے۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور اور سیف علی خان کا بیٹا تیمورعلی خان بھارت کا سب سے زیادہ مقبول بچہ مانا جاتا ہے جس نے دنیا میں آنے کے بعد سے ہی میڈیا پر تہلکہ مچارکھا ہے۔ تیمور جیسی شہرت کسی بچے کوتو کیا کسی سپر اسٹار کو بھی بڑی جدوجہد کے بعد نصیب ہوتی ہے۔ اب تک تو تیمور ہی بالی ووڈ کا لاڈلہ بچہ تھا لیکن اب میڈیا میں سنی لیونی کے بیٹے اشر کا موازنہ تیمور سے کیا جارہا ہے۔چند روز قبل سنی لیونی کی ایک تصویر میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے بیٹے اشر کو گود میں اٹھائے ہوئے تھیں، یہ تصویر منظرعام پر آنے کے بعد گویا سوشل میڈیا پر طوفان آگیا، وجہ تھی اشر کی تیمور سے بے انتہا مشابہت۔ پہلے تو سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ کرینہ کپور کا ہی بچہ ہے جو سنی لیون اٹھا کر کھڑی ہے لیکن بعد میں ثابت ہوگیا کہ نہیں یہ تو سنی لیونی کا لے پالک بیٹا ہے جس کا نام اشر ہے۔
دونوں بچوں میں مماثلت اتنی زیادہ تھی کہ بالی وڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار بھی اشر اور تیمور میں فرق نہ کر پائے۔ ایک اداکار نے حیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیس بک پر لکھا کہ ایک پل کے لیے تو میں نے سوچا سنی لیونی شاید تیمور کو گود میں اٹھائے ہوئی ہیں۔اداکارہ سنی لیونی سے جب تیمور اور اشر کی مشابہت اور سوشل میڈیا پر دونوں بچوں کا موازنہ کیے جانے پر بات کی گئی تو انہوں نے کہا: ہاں مجھے معلوم ہے سوشل میڈیا پر دونوں کا موازنہ کیا جارہا ہے۔
سنی لیونی نے دونوں بچوں کی تعریف کی اور دونوں کی بے انتہا مشابہت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اشر کا چھوٹا سا گولو سا چہرہ ہے اور تیمور کا چہرہ بھی بالکل ایسا ہی ہے۔ اس نے کہا کہ تیمور بہت پیارا بچہ ہے اور اشر بھی واقعی قابل ستائش ہے اور دونوں کو ساتھ بٹھا کر دیکھیں تو لگتا ہے ایک دوسرے کی فوٹوکاپی ہیں۔
واضح رہے کہ سنی لیونی کے تین بچے ہیں جن میں سے ایک بیٹی نشا ہے اور دو جڑواں بیٹے اشر اورنواہ ہیں۔ یہ تینوں بچے سنی اور ان کے شوہر نے ایڈاپٹ کیے تھے کیونکہ سنی خود بچے پیدا کرکے اپنی فگر خراب نہیں کرنا چاہتیں۔
