سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک سے پابندی ہٹا لی گئی

پی ٹی اے نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک سے فوری طور پر پابندی ہٹا لی ہے ، 20 جولائی کو پابندی کے بعد پی ٹی اے مستقل طور پر ٹک ٹاک انتظامیہ سے رابطے میں تھی۔

پی ٹی اے سے جاری اعلامیے کے مطابق پلیٹ فارم نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ مستقل غیرقانونی مواد اپ لوڈ کرنے میں ملوث صارفین کو بلاک کردیا جائے گا۔پی ٹی اے حکام کو یقین دہانی کرانے جانے کے بعد حکام نے ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم کردی۔

پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک کی مستقل نگرانی کا اعلان سامنے آیا ہے ، پاکستان کی سماجی اقدار اور قوانین سے متصادم غیرقانونی مواد کو پھیلنے سے روکا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نامناسب مواد کی وجہ سے کئی مرتبہ پابندی کی زد میں آ چکی ہے اور گزشتہ ایک سال کے عرصے میں اس پر چار مرتبہ پابندی لگائی جا چکی ہے۔

Back to top button