سوشل میڈیا پر فواد چودھری کی کلاس کیسے لگی؟

پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود ہے جہاں ان کی کارگردگی انتہائی مایوس کن ہے ۔ گزشتہ میچ میں افغانستان سے اپ سٹ شکست کے مداحوں سمیت سابق کرکٹرز نے ٹیم کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، کسی نے بری فٹنس کو وجہ قرار دیا تو کسی کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ لائم لائٹ مل جانے کی وجہ سے ٹیم کی کارگردگی انتہائی مایوس کن ہے۔جہاں کھلاڑیوں پر تنقید کی جارہی ہے وہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی مہم بھی زور پکڑتی جا رہی ہے ، صارفین اور تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ بابر اعظم کھلاڑی تو ورلڈ کلاس ہیں لیکن کپتانی ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

اسی حوالے سے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے ایکس پر بابر اعظم کے حق میں پوسٹ کی تو صارفین نے ان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، فواد چودھری نے لکھا پاکستان کو بابر اعظم کو کپتان رکھنا چاہیے، یہ ٹیم بہترین ٹیم ہے،ہمیں ڈومیسٹک اسٹرکچر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید لکھا پاکستان کے پاس اسپنرز اور لوئر آرڈر بلے بازوں کی کمی ہے۔ ہماری پاس کوئی ایسا کھلاڑی نہیں ہے جو بابر کی برابری کر سکے، سرفراز کو اب ریٹائر ہو جانا چاہیے اور رضوان کے پاس ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے ابھی وہ بیلنس نہیں ہے۔

فواد چودھری کی پوسٹ کرنے کی دیر تھی کہ صارفین نے تبصروں کا ایک طوفان برپا کردیا ، کسی نے بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے فواد چودھری کو آڑے ہاتھوں لیا، ایک صارف نے مشورہ دیتے ہوئے لکھا سر آپ سیاست پر دھیان دیں۔بابر اعظم کے حق میں پوسٹ کرنے پر ایک صارف نے فواد چودھری کے بارے میں لکھا انہوں نے سوچا ہوگا ہر طرف سے تنقید ہورہی ہے بابر اعظم کے حق میں ٹویٹ کردیتا ہوں لوگ مجھے بھی سپورٹ کرنے لگ جائیں گے۔بابر اعظم کے حق میں تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا بابر ایک اچھا کپتان اور ساتھ ہی ایک ورلڈ کلاس سٹار کھلاڑی ہے۔ تنقید ہمارے لوگوں کا وطیرہ ہے۔ایک اور صارف نے لکھا بورڈ میں تبدیلیاں استحکام سے آئیں گی یا تبدیلیوں سے استحکام آئے گا؟

ایک صارف نے فواد چودھری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا آج پتہ چلا خان صاحب کو آپ کی بالکل بھی سننی نہیں چاہیے تھی۔ آپ کو سیاست کا تو پتہ نہیں اور کرکٹ کا تو سرے سے پتہ نہیں۔ رضوان نے تین ڈومیسٹک جتائے ہیں ۔ تین بار پی ایس ایل کے فائنل تک پہنچا۔ ایک ٹرافی اُٹھائی۔ بابر پریشر میں صیحح فیصلے نہیں لیتا۔ یہ فارغ ٹیم ہے اور بہت اچھے لڑکے ہیں۔واضح رہے کہ ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں افغانستان کی ٹیم نے پہلی بار پاکستانی ٹیم کو ہرایا ہے جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر صارفین پاکستان کرکٹ ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Back to top button