سول ایوی ایشن اتھارٹی 2 حصوں میں تقسیم

سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کردیا گیا ، ریگولیٹری اور ایئرپورٹ سروسز 2 الگ الگ شعبے ہوں گے ، دونوں محکموں کے علیحدہ علیحدہ ڈائریکٹر جنرل تعینات کئے جائیں گے۔

پہلا پاکستان ایئرپرٹ اتھارٹی آرڈیننس کے تحت اور دوسراسول ایوی ایشن آرڈیننس کے تحت دونوں محکمہ کام کریں گے ، پاکستان ایئرپرٹ اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن آرڈیننس کے متعلق گذشتہ روز ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ کے زیر دستخط نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

سی اے اے کی دو حصوں میں تقسیم کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی ، ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ نے بتایا کہ سی اے اے کی تقسیم سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ریگولیٹری میں عملے کی تعداد350  کے قریب ہوگی ، کارکردگی کی بنیاد پران کی صلاحیتوں کو جانچا جائے گا۔

ریگولیٹری میں زیادہ تر کوشش ہوگی کہ کنٹریکٹ پرافسران و عملے کو رکھا جائے ، ملک کے بڑے ائیر پورٹس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

Back to top button