سونا 500 روپے فی تولہ مہنگا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر234 پر برقرار

عالمی بلین مارکیٹ میں سونےکی قیمت 30 ڈالرکم  ہوئی ہے جبکہ ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پانچ سو روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکا بھاؤ ایک لاکھ 71 ہزار 400 روپے ہے۔دس گرام سونےکا بھاؤ 429 روپے اضافے سے ایک لاکھ 46 ہزار 948 روپے پر بند ہوا ہے۔ عالمی صرافہ میں سونےکی قیمت 30 ڈالرکم ہوکر ایک ہزار 778 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب انٹربینک تبادلہ کے کاروباری دن میں آج ڈالرکا بھاؤ بغیر تبدیلی کے بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالرکا بھاؤ بغیر کسی تبدیلی کے 224 روپے 71 پیسے پر برقرار ہے۔اوپن مارکیٹ میں بھی آج  ڈالرکا بھاؤ 234 روپے پر برقرار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں  ایک پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

Back to top button