سپریم کورٹ کوتاحیات نااہلی پرنظرثانی کرنا چاہئے

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کو تاحیات نااہلی کے فیصلے پر ضرورنظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔
جہانگیر ترین نے لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ کو سزا ملتی ہے تو اپیل کاحق انصاف کا بنیادی حصہ ہے ، سپریم کورٹ نااہلی فیصلے پر نظرثانی کرے تو اچھی بات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: چلبلی متھیرا کی پسند کی شادی اور طلاق کیسے ہوئی؟
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ لوگ 5 سال جیل کاٹ کر واپس آتے ہیں اور الیکشن لڑتے ہیں ، 20 روز پہلے معلوم تھا کہ ڈی اے پی اور کھاد غائب ہورہی ہے۔
