سینیٹ الیکشن : اہم حکومتی اتحادی نے پی ٹی آئی پر الزام عائد کردیا

سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اہم حکومتی اتحادی نے پاکستان تحریک انصاف پر الزام عائد کردیا، کریم گبول، رابستان خان، عمر عمیری اور دیگر ارکان سندھ اسمبلی نے ووٹ نہیں دیا، جی ڈی اے نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماء پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر صدرالدین شاہ کو پی ٹی آئی کی جانب سے ووٹ نہ دینے کا انکشاف کیا گیا ہے، جہاں سندھ میں پی ٹی آئی کے 6 سے 7 ممبران نے ہمیں ووٹ نہیں دیا۔
اس ضمن میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما عبدالرزاق راہمو نے کہا ہے کہ وزیر اعطم عمران خان کو خط لکھ ہے جس میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بتا دیا ہے کہ کن ارکان نے ووٹ نہیں دیا، ان میں کریم بخش گبول، رابستان خان، عمر عمیری اور دیگر نے ووٹ نہیں دیا۔ ایک اور جی ڈی اے رہنماء شہریار مہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سندھ میں سینیٹ الیکشن سے متعلق انکوائری کرے، انکوائری ہونی چاہیے کہ 6 ضمیر فروش اراکین کون تھے، اس کےلیے الیکشن کمیشن اپنی آئینی فرائض پورے کرے، ہم نے وزیراعظم عمران خان سے بھی رابطہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی میں کالی بھیڑوں کو تلاش کیا جائے، اس حوالے سے ہم نے وزیراعظم کو شواہد ارسال کردئیے ہیں جب کہ ہمارے سینیٹ الیکشن پر دیگر اعتراضات بھی ہیں، جن کےلیے جلد عدالت سے رجوع کریں گے۔ مسلم لیگ فنکشنل کی رہنماء نصرت سحرعباسی کہتی ہیں کہ ہمارے ساتھ بھی ضمیر خریدنے کی بہت کوششیں کی گئیں، تاہم اللہ کا شکر ہے کہ جی ڈی اے کے 5 ممبران میں سے ایک بھی نہیں بکا اور جی ڈی اے کا ہر ایک رکن لیڈر شپ کے ساتھ اٹیچ رہا ہے تاہم جن ممبران نے ووٹ نہیں دیا جلد سامنے آجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button