وزیراعظم نے آئینی ادارے کی توہین کرکے الیکشن کمیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی

پیپلزپارٹی کی نو منتخب سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایک آئینی ادارے کی توہین کرکے الیکشن کمیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر ‘مجرموں کو بچانے’ اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے الزامات قابل تشویش ہیں، وزیراعظم اپنے ارکان کو قابو کریں، اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن کے بعد حکومت کے پاس الیکشن کمیشن پر انگلی اٹھانے کا اخلاقی جواز نہیں بچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button