سینیٹ الیکشن سے قبل دو پی ٹی آئی رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

سینیٹ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو زور دار جھٹکا لگ گیا۔ایک سینیٹر اور ایک رکن خیرپختونخوا اسمبلی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولتی اختیار کر لی۔
سینیٹ الیکشن قریب آتے ہی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کوہاٹ سے سینیٹر شمیم آفریدی اور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی امجد آفریدی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری 27 فروری کو کوہاٹ میں جلسے بھی خطاب بھی کریں گے جہاں پر پی ٹی آئی رہنما باقاعدہ پیپلز پارٹی میں اپنی شمولیت کا اعلان کرینگے
