سیکورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن، دہشتگرد کمانڈر ہلاک

ضلع خیبر میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد لیاقت علی عرف شاہین کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے شکاس علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا جبکہ سپاہی سلیم نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سے متعلق ’ مسنگ پرسن‘ کا پروپیگنڈا بھی کیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

مارے گئے دہشتگرد سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

Back to top button