سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،23دہشت گرد گرفتار

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں ائی بی اوز آپریشن کے دوران23 دہشت گرد گرفتار کرلیاگیا۔
لاہور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 23 دہشت گرد گرفتار ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے تصدیق کر دی۔کارروائی لاہور ،گوجرانوالہ،میانوالی، بہاولپور ،راولپنڈی ،راجن پور سیالکوٹ، فیصل آباد،چینوٹ،بہاول نگر ،رحیم یار خان میں کی گئی ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کاکہنا تھاکہ سی ٹی ٹی پی اور فیصل اباد سے القاعدہ کا اہم سہولت کار گرفتار ،دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد۔ ہینڈ گرنیڈ 2 .ڈیٹونیٹر 20.حفاظتی فیوز وائر 51 فٹ،اسلحہ، گولیاں اور نقدی برآمد ہوئی۔
حکام کاکہنا تھاکہ دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ رواں ہفتے962 کومبنگ آپریشنز کے دوران 133 مشتبہ افراد گرفتار کیے۔
