سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں ، 4 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں‌ کارروائیوں کے دوران مختلف اضلا ع سے چار دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ادارے کے ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں صوبے کے مختلف اضلاع میں 18 انٹیلی جنس آپریشنز کے دوران متعدد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس آپریشنز میں 4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے دھماکاخیز مواد، آئی ای ڈی، فیوز اور ڈیٹونیٹر برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 7 روز میں سرچ آپریشن کےدوران 59 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر 48 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

Back to top button