شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ہوں گے

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے طورپرشاہ خاور کا کا نام سامنے آیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ذکا اشرف نے استعفے کا اعلان کیا تھا ۔ذکا اشرف نے پیٹرن پی سی بی کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا جبکہ انہوں نے پاکستان کرکٹ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ہوں گے، ان کی نگرانی میں نئے الیکشن ہوں گے۔
