قومی ٹیم کی مسلسل شکست پر محمد رضوان بھی بول پڑے

قومی ٹیم کی مسلسل شکست پر وکٹ کیپر محمد رضوان کاکہنا ہے کہ میری اور بابر اعظم کی اوپنگ جوڑی توڑنے کا نقصان ہوا ہے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جب کامبینیشن بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تو ایسا ہوتا ہے، کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر بہترین کی تلاش میں ہیں۔ایمانداری کی بات یہ ہے کہ فاسٹ بولرز وکٹیں نہیں لے رہے جس کی وجہ سے پرابلم ہو رہی ہے۔سب کو لگ رہا ہے کہ فاسٹ بولنگ بے نقاب ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں جاری پانچ ٹی ٹوئنٹی کی سیریز میں مسلسل چوتھے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا ہے۔
