چین ،سکول ہاسٹل میں آتشزدگی ، 13 افراد ہلاک

وسطی چین کے صوبے ہنان میں ایک اسکول کی ہاسٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہنان کے علاقے یشاپو کے اسکول میں جمعے کی شب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 13 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا ہے۔
چینی حکام کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ آتشزدگی کے بعد اسکول سے منسلک ایک شخص کو حراست میں لیکر واقعے سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
