شاہ رخ خان ٹی وی سٹار سے بالی وڈ کنگ کیسے بنے؟

آج بالی ووڈ کے کنگ خان کہلانے والے شاہ رخ خان کو تیس سال پہلے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں شامل ہونے کے لئے ایک دوسرے ہیرو کی چھوڑی ہوئی فلم سائن کرنا پڑی .دیوانہ ” نامی اس فلم نے شاہ رخ خان کو ٹی و سٹار سے فلم سپر سٹار بنا دیا . انیس سو نوے کی دہائی کے آغاز میں بھارتی فلم انڈسٹری پر امیتابھ بچن کا راج تھا، عامر خان، سلمان خان نے ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ اور ’’میں نے پیار کیا‘‘ جیسی فلموں سے بالی ووڈ میں انٹری کی تھی، بھارتی فلم انڈسٹری میں نئے آنے والے ہدایتکار راج کنور نے فلم دیوانہ بنانے کا سوچا، فلم ’دیوانہ‘ یوں تو دیویا بھارتی کی کہانی ہے، ایک لڑکی جس کی زندگی حادثات سے بھری پڑی ہے۔
خوش قسمتی سے یا بدقسمتی سے، ارمان کوہلی نے فلم چھوڑ دی اور یہ کردار ایک نئے ہیرو کے پاس چلا گیا، اس ہیرو کی ایک بھی فلم ابھی تک ریلیز نہیں ہوئی تھی حالانکہ اس نے ٹی وی پر کئی ہٹ سیریل دیئے تھے، دو گھنٹے 35 منٹ کی فلم ’دیوانہ‘ میں پوری توجہ رشی کپور اور دیویا بھارتی پر تھی، فلم میں ان دونوں پر چار رومانوی گانے فلمائے جا چکے تھے، فلم میں سب کچھ ہوا ہے جیسے پیار، محبت، شادی، موت۔۔
فلم کا دوسرا ہیرو ممبئی کی سڑکوں پر اپنی بائیک چلاتا ہے، وہاں انٹری تھی، یاماہا موٹر سائیکل سوار شاہ رخ خان کی . دیوانہ ان کی پہلی فلم تھی جو 25 جون 1992 کو ریلیز ہوئی تھی، ارمان کوہلی کے ہاتھ سے جانے والی فلم نے فلم انڈسٹری کو اس کا نیا سپر سٹار دیا، کوئی نہیں جانتا تھا کہ سیکنڈ لیڈ والا ہیرو بالی وڈ کا نمبر ون ہیرو بننے والا ہے۔
جب یہ فلم 1992 میں سینما گھروں میں آئی تو فلم ہٹ ہوئی اور گانے سپرہٹ ہوئے، رشی کپور تو پہلے ہی سٹار تھے، فلم کے ولن امریش پوری بھی مشہور تھے لیکن دیویا بھارتی اور شاہ رخ خان راتوں رات سٹار بن گئے اور راج کنور نے فلم میں ڈیبیو کیا۔
اُس وقت خود شاہ رخ خان نے فلم فیئر میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اس کامیابی میں میرا کوئی کردار ہے، میرے پاس سکرپٹ بھی نہیں تھا، دراصل دیوانہ کی شوٹنگ بہت بعد میں شروع ہونی تھی لیکن کچھ اور فلموں کی شوٹنگ کینسل ہو گئی تو میں نے دیوانہ کو وہ تاریخیں دے دیں۔
1992 میں فلم نقاد نخت کاظمی نے لکھا ’شاہ رخ کا کردار وہی پرانا اور بوسیدہ ہے لیکن وہ اس میں نئی توانائی ڈالنے میں کامیاب رہے، اس نے جس طرح غصیل، باغی اور الجھے ہوئے لیکن پُرجوش عاشق کا کردار ادا کیا وہ ہوا کے تازہ جھونکے کی طرح تھا۔
شاہ رخ کے ’ہنر‘ کی پہلی جھلک جو شاہ رخ کے نام ہے، دیوانہ میں بھی دیکھنے کو ملی،
30 سال بعد آج بھی دیوانہ فلم کے گانے مشہور ہیں، سمیر کے لکھے ہوئے گانوں کو ندیم شراون نے موسیقی سے سجایا، یہ ندیم شراون کے عروج کا دور تھا، جبکہ گلوکار کمار سانو نے ’سوچیں گے تم پیار کریں کہ نہیں‘ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ جیتا اور سمیر کو ’تیری امید تیرا انتظار‘ کے لیے بہترین گیت نگار کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔
دیوانہ نے دنیا کو شاہ رخ خان دیا، وہ شاہ رخ جو اپنی پہلی کامیاب اننگز کے بعد اب کیرئیر کے ایسے مرحلے پر کھڑے ہیں جہاں شائقین اور ناقدین دونوں اُسی تازگی کی توقع رکھتے ہیں جو موٹر سائیکل سوار کنگ خان ’دیوانہ‘ فلم میں لے کر آئے تھے .

Back to top button