شاہ رخ صرف تندوری چکن، سلمان خان چھولے ، بریانی سب کھاتا ہے

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف ہدایتکارہ فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ کنگ خان کھانے میں احتیاط برتتے ہیں جبکہ سلمان خان سب کچھ کھا جاتے ہیں ۔

 معروف کریوگرافر اور ہدایتکارہ فرح خان نے ایک شو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان کھانے کے معاملے میں زرا احتیاط برتتے ہیں جبکہ سلمان خان کھانے کے شوقین ہیں اور سب کچھ کھاتے ہیں۔

انڈین ٹی وی شو سٹار ورسز فوڈ میں جب انیل کپور نے فرح خان سے پوچھا کہ آپ سلمان خان کے کھانے سے تعلق کے بارے میں کیا کہیں گی؟‘ تو انہوں نے بتایا کہ ’وہ واحد اداکار ہے جسے میں جانتی ہوں، وہ سب کچھ کھاتا ہے۔‘

فرح خان نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے وہ صرف اپنا تندوری چکن کھاتا ہے۔‘نہ وہ چاول کھاتا ہے، نہ روٹی۔ ڈبل روٹی تو میں نے اسے کھاتے دیکھا ہی نہیں لیکن سلمان چاول، بریانی، چھولے سب کھاتا ہے۔‘

شو میں فرح نے یہ بھی بتایا کہ ان کی انیل کپور سے کوئی توقعات نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے 30 سالوں میں کبھی انہیں کھانا بناتے نہیں دیکھا۔

بشکریہ :اردو نیوز

Back to top button