شمالی وزیرستان ، فورسز کی کارروائی میں داعش کا مقامی امیر ہلاک

شمالی وزیرستان کے ضلع مستونک کے علاقے کانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا مقامی سربراہ ممتاز عرف موٹا پہلوان ہلاک ہو گیا ہے جبکہ ضلع ڈوسالی میں فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا ہے ۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے گھنٹوں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔ہلاک ہونے والے دہشتگرد کالعدم تنظٰم داعش کے بتائے جاتے ہیں ۔

سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے جانے والے مقامی امیر ممتاز  کے سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی جس کے خلاف قتل کے درجنوں مقدمات بھی درج ہیں ۔

سیکیورٹی فورسز کے ڈوسالی میں آپریشن کے دوران بھی دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔

Back to top button