کرونا نے مزید 42 افراد کی جان لے لی

کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا ، مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے ، لوگوں میں وائرس کی تشخیص کے لیے 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 44 ہزار 712 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1780 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

مہلک وائرس  نے مزید 42افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے ، ملک بھر میں  مثبت کیسز کی شرح3.98 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ،  4199مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے  تین ہزار نوے  مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، وائرس  سے نجات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار  سے تجاوز کر گئی ہے  تاہم  مہلک وائرس سے متاثر 4199 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعدادو شمار  کے مطابق پنجاب بھر میں 4لاکھ 28ہزار، سندھ میں 4لاکھ 55ہزار،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73ہزار، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5ہزار اور بلوچستان میں 32ہزار سے زائد افراد  میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ آزاد کشمیر میں 34ہزار اور گلگت بلتستان میں 10ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

Back to top button