ماہرہ خان کا انٹرویوز میں جھوٹ بولنے کا اعتراف

خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں جھوٹ بولنا بالکل بھی پسند نہیں لیکن انہیں مجبوری میں جھوٹ بولنا پڑ جاتا ہے۔

ماہرہ نے حال ہی میں اپنے ڈرامے ’ہمسفر‘ کے دس برس مکمل ہونے پر فینز کے ساتھ گفتگو کے لیے ٹوئٹر کا رخ کیا تو صارفین نے سوالات کے انبار لگا دیے۔ ماہرہ خان کی پسند وناپسند اور ذاتی و پروفیشنل زندگی سے شروع ہونے والا سوالات کا دائرہ ان کی دلچسپیوں اور مستقبل کے منصوبوں تک جا پہنچا۔ ڈرامہ سیریل ہمسفر سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کچھ سین ایسے بھی فلمائے گئے جنہیں آج اگر دوبارہ شوٹ کیا جائے تو وہ بہتر انداز میں اداکاری کر پائیں گی۔ جب پوچھا گیا کہ کیا کوئی عمل ایسا بھی ہے جسے وہ ناپسند کرتی ہیں لیکن پھر بھی کرتی ہیں؟ تو ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے جھوٹ بولنا بہت ناپسند ہے لیکن مجبوری اور مصلحت کے تحت انہیں جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔

ہمسفر ڈرامے کو 10برس مکمل ہونے کے موقع پر کی جانے والی گفتگو میں ماہرہ خان نے ڈرامے کی مصنفہ فرحت اشتیاق کا شکریہ ادا کیا تو لکھا کہ ’آپ نے خرد کو بہت اچھا لکھا ۔ ایک اور رومانس ہو جائے۔‘ 36 سالہ ماہرہ خان اپنے ڈرامے ہمسفر میں خرد عاشر حسین کا کردار ادا کرنے پر جہاں صارفین سے خوب ستائش وصول کرتی رہی ہیں وہیں اس پرفارمنس کی وجہ سے انڈسٹری کے متعدد ایوارڈز کی حقدار بھی قرار پائی تھیں۔ یاد رہے کہ ماہرہ خان شادی کے بعد طلاق حاصل کر چکی ہیں اور ان کا ایک بیٹا ہے۔ کچھ مہینے پہلے ان کی ایک پاکستانی بزنس مین سے دوسری شادی کے کی خبریں سوشل میڈیا پر گرم تھیں اور ماہرہ نے بھی بیرون ملک مقیم سلیم نامی شخص کے لیے اظہار پسندیدگی کیا تھا لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی پکی خبر سامنے نہیں آ سکی۔

Back to top button