میرا کی طرح حریم شاہ کی شادی بھی مسئلہ بن گئی

اداکارہ میرا کی طرح حریم شاہ کی شادی بھی ایک مسئلہ بن چکی ہے اور یہ سمجھنا مشکل ہے کہ آیا وہ شادی کر چکی ہیں، کرنا چاہتی ہیں یا نہیں؟ یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے حریم شاہ نے یہ بیان داغا تھا کہ انہوں نے سندھ کے ایک رکن اسمبلی کے ساتھ شادی کرلی ہے جو کہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ تاہم اس دعوے کے دو ماہ بعد حریم شاہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں یہ فرمایا کہ ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ لیکن اب اچانک حریم نے ایک شخص کی تصویر جاری ہوئے کرتے ہوئے دعوی کر دیا ہے کہ وہ ان کے شوہر ہیں۔

حریم شاہ نے اپنے شوہر کے ساتھ مختلف تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں البتہ خود بلال شاہ نے ابھی تک شادی اپنی غریب سے شادی کے بارے میں کوئی وضاحت جاری نہیں کی ہے۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصاویر میں حریم شاہ نے شوہر کو کہیں اپنی زندگی اور کہیں’سویٹ کنگ‘ قرار دیا ہے۔ شوہر کی تصاویر شیئر کرنے پر حریم شاہ کے فینز نے انہیں مبارکباد دی تو دونوں کو خوبصورت جوڑی بھی قرار دیا۔ البتہ کچھ صارفین نے ان پر تبصرے میں سوال کیا کہ ’اب یہ کون سا رکن سندھ اسمبلی ہے؟‘

مختلف تنازعات کا شکار رہنے والی ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ نہیں ہیں اور ان کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر بلال شاہ ان سے شادی کرنے سے قبل غیر شادی شدہ تھے۔حریم کا دعویٰ ہے کہ بلال شاہ سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے خاصے قریب ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چند ماہ پہلے پیپلز پارٹی کے ایک رہنما سے شادی کا دعوی کرتے وقت حریم نے کہا تھا کہ اسے خفیہ اس لیے رکھا جا رہا ہے کہ ان کے شوہر کی پہلی بیوی ابھی تک ان کی دوسری شادی پر راضی نہیں ہو سکی اور وہ جیسے ہی مان جائے گی، شادی کو پبلک کر دیا جائے گا۔ ٹک ٹاکر کے اس بیان کے بعد پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد وزرا ٹیلی ویژن پروگراموں اور پریس کانفرنسوں میں اپنے ہاتھ دکھاتے کر حریم کی شیئر کردہ تصویر میں دکھائی دینے والی انگوٹھی کی مماثلت سے انکار کرتے رہے۔ حریم نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ کراچی میں مقیم ہیں اور انکی دوسری شادی سے متعلق شوہر کے چند قریبی دوستوں کو علم ہے البتہ جب وہ پہلی بیوی کو راضی کر لیں گے تو سب کو شوہر کے متعلق بتایا جائے گا۔

لیکن اب اپنی حالیہ گفتگو میں حریم نے اپنے سابقہ دعوے کے برعکس موقف اپنایا ہے۔ انکا۔کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے، رکن سندھ اسمبلی اور وزیر ہونے کی بات نہیں کی تھی البتہ انکا اصرار تھا کہ بلال کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ آصف زرداری اور بلاول کے خاصے قریب ہیں۔

Back to top button