شوکت عزیز صدیقی کا بطور وکیل لائسنس بحال
بار کونسل کی جانب سے سابق سینئر جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی کا بطور وکیل لائسنس بحال کر دیا گیا ہے۔
اپنے فیصلے میں بار کونسل نے لکھا کہ شوکت صدیقی کو بدعنوانی یا اخلاقی گراوٹ جیسے الزامات کی بنیاد پر چونکہ سپریم جوڈیشل کونسل نے برطرف نہیں کیا تو کمیٹی لائسنس کو بحال کرتی ہے۔
لاسئنس بحالی کے بعد جسٹس شوکت عزیز صدیقی سپریم کورٹ میں بطور وکیل پیش ہو سکیں گے ، سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی وکالت کا لائسنس معطل کر دیا تھا ۔
جسٹس شوکت عزیز پراختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سرکاری گھر پر تزین و آرائش کے لیے لاکھوں روپے خرچ کیے ہیں۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو راولپنڈی بار سے خطاب کے دوران قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید کو بے جا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے نوٹس بھی جاری کیا۔
