شوگرمافیا کےصرف3 ناموں نے165ارب کا چونا لگایا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں شوگر مافیا کے صرف 3 ناموں نے165 ارب روپے کی دیہاڑی لگائی تھی۔
لیگی رہنما نے تحریک انصاف کی حکومت کے14 ماہ میں چینی کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے والی خبرکے جواب میں ٹوئٹ کی تاہم کسی شخصیت کا نام نہیں لیا۔ انہوں کہا کہ شوگر مافیا کے صرف 3 ناموں نے65 ارب کی دھیاڑی لگائی ہے۔شوگرما فیا کے صرف 3 ناموں نے 165ارب کی دھیاڑی لگائ ھے، گندم میں کتنے سو ارب کا چونا لگا ھے جلد پتہ چلے گا۔ عوام رل گئےغریب خودکشی کررھا ھے۔ اقتدارسے وابستہ چند افراد سینکڑوں ارب بنا گئے… ن کا کہنا تھا کہ گندم میں کتنےسوارب کا چونا لگا ہے،اس کا جلد پتہ چلے گا، عوام رل گئے ہیں اور غریب خودکشی کر رہاہے لیکن اقتدارسے وابستہ چند افراد سیکڑوں ارب بناگئے ہیں۔


یاد رہے کہ ملک بھرمیں آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے اورکراچی، حیدرآباد اورلاہورسمیت مختلف شہروں میں فی کلو آٹے کی قیمت 70روپے تک پہنچ گئی ہے۔ آٹا مہنگا ہونے کے باعث عوام کی فروخت سے باہرہوچکا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے بحران کو مصنوعی قرار دیا جارہا ہے اور پیر تک اس پرقابو پانے کے دعوے کیے جارہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیا ہےاورآٹے کے بحران سے نمٹنے کیلئے گرینڈ آپریشن کی ہدایت بھی کررکھی ہے تاہم اس کے باوجود آٹے کی قیمتوں کو پر لگ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button