سوشل میڈیا پرمقبولیت پانےوالی بیوی شوہرکےہاتھوں قتل

بھارتی ریاست راجستھان کےشہرجے پورمیں25 سالہ ایازاحمد نےاپنی 22 سالہ بیوی کو صرف اس لیے قتل کردیا کہ اس کی بیوی کوسوشل میڈیا پرشہرت مل رہی تھی اوراسے شک تھا کےاس کےکسی دوسرے مرد کےساتھ تعلقات ہیں۔
احمد اورریشما ایک ہی فنانس کمپنی میں ملازمت کرتےتھےجہاں وہ ایک دوسرےکوپسندکرنےلگے۔ اس دوران دونوں نےگھروالوں کےعلم میں لائےبغیرمندرمیں شادی کرلی بعد میں گھروالوں نےبھی ان کے رشتےکوقبول کرتےہوئےباقاعدہ مسلم رسومات کےمطابق دوبارہ شادی کرائی۔ بھارتی میڈیا کےمطابق 22 سالہ ریشما منگلانی کوسوشل میڈیا پرکافی مقبولیت حاصل تھی، فیس بک پراس کےفالوورزکی تعداد6 ہزار تک تھی اوراس وجہ سےوہ کئی لوگوں سےرابطےمیں بھی رہتی تھی جبکہ اس کا شوہرایک آن لائن فوڈ کمپنی میں ڈیلیوری بوائےتھا۔
شادی کےکچھ عرصےبعد ہی ایازکوریشماپربےوفائی کا شک ہونے لگا اوراسی وجہ سےدونوں میں اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ اس کے علاوہ ایاز، ریشما کا نہ صرف فون چیک کرتا تھا بلکہ اس کے میسج بھی پڑھتا، ان باتوں سے تنگ آکرریشما ناراض ہوکراپنےمیکے چلی گئی۔ لیکن کچھ عرصے بعد ایاز، ریشما کو یہ کہہ کر گھر واپس لے آیا کہ وہ سارے جھگڑے ختم کرنا چاہتا ہے۔
بعد ازاں وہ اپنی بیوی کو اس کی اسکوٹی پرجے پور کے تفریحی مقام آمیر لے گیا جہاں اس نے ریشما کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا اور اس کی شناخت چھپانے کیلئے بھاری پتھرسےاس کا چہرہ بگاڑ دیا۔اگلی صبح پولیس کو ریشما کی لاش ملی جس کے بعد انہوں نے ایاز کو حراست میں لے لیا۔
