مسجدمیں ہندوجوڑےکی شادی کی ویڈیوسوشل میڈیاپرچھا گئی

بھارتی ریاست کیرالہ کی مسجد میں ہندو جوڑے کی شادی کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ بھارت میں انتہا پسند ہندوجماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہےجومتعصبانہ پالیسیوں کی وجہ سےملک میں مذہبی انتشارپھیلانےمیں مصروف ہےجس کی تازہ ترین مثال شہریت کا متنازع قانون ہےجس کےخلاف ملک بھرمیں احتجاج کیاجارہاہے۔
ایسی صورتحال میں ریاست کیرالہ کےایک ہندوجوڑےنےمذہبی ہم آہنگی کاعملی مظاہرہ کرتےہوئے اپنی شادی کی رسومات مقامی مسجد میں ادا کیں جسےمختلف حلقوں کی جانب سےسراہا جارہا ہے۔ لڑکی کی ماں غربت کی وجہ سےاپنی بیٹی کی شادی کےاخراجات اٹھانےکی سکت نہیں رکھتی تھی جس کی وجہ سےاس نےعلاقےوالوں سےمدد کی اپیل کی تھی۔
اس صورتحال پرمسجد کی انتظامیہ نےمدد کا فیصلہ کیا اورمسجد میں شادی کےانتظامات کیےجس کے بعد کیرالہ کےضلع الاپوزہا کی مسجد میں یہ شادی ہندومذہب کےرسم ورواج کےمطابق انجام پائی۔ بھارت میں سیاسی ومذہبی منافرت کے’شعلے‘بالی وڈ بھی پہنچ گئے۔ کیرالہ کےوزیراعلیٰ پینا رائی وجایان نےشادی شدہ جوڑےآشا اورشرتھ کومبارک باد دی اوران کےاس مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنےکے اقدام کوبھرپوراندازمیں سراہا۔
انہوں نےاپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آشا کی والدہ نےاپنی بیٹی کی شادی کےلیےمدد مانگی تھی جس پر لوگوں نےان کی مدد کی اورچیراولی کی مسجد میں ہندوجوڑے، آشا اورشرتھ کی شادی کی رسومات ادا کی گئیں۔ وزیراعلیٰ نےمزید لکھا کہ کیرالہ نےباہمی اتحاد کی مثال قائم کی ہے،میری طرف سےنئے شادی شدہ جوڑے،ان کےگھروالوں،چیراولی کےلوگوں اورمسجد کی انتظامیہ کوبہت مبارک باد۔ کیرالہ کےوزیراعلیٰ کی ٹوئٹ وائرل ہونےکےبعد انٹرنیٹ صارفین نےنوبیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارک باد، پُرمسرت پیغامات اوردعائیں دیں۔
An example of unity from Kerala.
The Cheravally Muslim Jamat Mosque hosted a Hindu wedding of Asha & Sharath. The Mosque came to their help after Asha's mother sought help from them.
Congratulations to the newlyweds, families, Mosque authorities & the people of Cheravally. pic.twitter.com/nTX7QuBl2a
— Pinarayi Vijayan (@vijayanpinarayi) January 19, 2020
ایک صارف نے لکھا کہ ’کیرالہ مستقبل کے ہندوستاں کا وژن طےکرتا ہے‘۔ایک اورصارف کا کہنا تھا کہ’کیرالہ نہ صرف بھارت کی سب سےزیادہ خواندہ ریاست ہے بلکہ یہ سب سےزیادہ تعلیم یافتہ ریاست بھی ہے،اسےجاری رکھوکیرالیںنز‘۔
