445کلووزنی پاکستانی ویٹ لفٹرخان باباکودُلہن کی تلاش

445کلووزنی پاکستانی ویٹ لفٹرخان بابا کی محبت کی تلاش جاری ہےاسی لیے انہوں نےشادی کافیصلہ کیا ہےتاہم اپنی لڑکی کےحوالےریکوائرمنٹ بتاتےہوئےخان بابا کا کہنا ہے کہ خاتون کا کم سےکم وزن 101 کلوہوناچاہیےتاکہ خاتون کی ہلاکت کاخطرہ نہ ہو۔ خان بابا کےنام سےمشہورارباب خیضرحیات 300سے زائد خواتین کوردکرچکےہیں کیونکہ بہت سی بہت ہی کم وزن کی حامل تھیں۔
تاہم اب انہیں ایک ہیوی ویٹ خاتون کی تلاش ہے۔ چھ فٹ اورچھ انچ کا قدرکھنےوالےخان بابا کا کہنا ہے کہ خاتون کو10 ہزارکیلریزکاکھانا روزانہ بنانا پڑےگاجس میں صبح کےناشتےکے36انڈے بھی شامل ہونگے۔ خان بابا کا کہنا ہےکہ خاتون کا قد چھ فٹ 4انچ ہونا چاہئے۔خان بابا کا کہنا ہےکہ میرے اہل خانہ میرے میری شادی کرنا چاہتےہیں اوراپنےپوتےپوتیوں کےساتھ کھیلناچاہتےہیں۔ تاہم مرضی کی خاتون نہ ملنےکےباعث ابھی تک غیرشادی شدہ ہوں۔
khan
واضح رہے خان بابا مردان کا رہائشی ہے۔ پاکستانی ویٹ لفٹرخان بابا کوایک انتہائی طاقتورویٹ لفٹر سمجھا جاتا ہےاورآئےدن سوشل میڈیا پربھی زیربحث رہتے ہیں۔ بہت سے مداح ان کےپاس مردان میں جا کرسیلفیاں لیتےہیں اورساتھ ہی ساتھ ٹک ٹاک سٹارکےساتھ بھی ان کی ویڈیووائرل ہوتی رہتی ہیں۔ خان بابا خود بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنےکےلئےسوشل میڈیا پرویڈیوڈالتےرہتےہیں۔ اس سےقبل خان بابا طاقت نےٹرک کھینچنےکی ویڈیوسوشل میڈیا پرڈالی تھی جس پرلوگوں نےحیرانی کا اظہارکیا تھا۔
khaaaaaaaaaaaaaa

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button