پاکستان کوٹی20میں عالمی نمبر1پوزیشن برقراررکھنےکاچیلنج درپیش

بنگلہ دیش کےخلاف ٹی20 سیریزمیں پاکستان کوعالمی نمبرایک پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہے جہاں سیریز میں ایک بھی شکست کی صورت میں قومی ٹیم عالمی نمبرایک پوزیشن سےمحروم ہوجائے گی۔پاکستان کی ٹیم اس وقت ٹی20 کی عالمی درجہ بندی میں 270پوائنٹس کےساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے لیکن مسلسل شکستوں کے سبب پاکستان کی پہلی پوزیشن اب خطرےمیں پڑ گئی ہے۔
پاکستان کی ٹیم گزشتہ سال ایک بھی ٹی20 سیریزجیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی جس کےنتیجے میں عالمی نمبرایک پاکستان اوردوسرے نمبرپرموجود آسٹریلیا کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق رہ گیا ہے۔ اس وقت عالمی درجہ بندی میں آسٹریلیا 269پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرموجود ہے اورپاکستان کی ٹیم اگر بنگلہ دیش کے خلاف سیریزمیں ایک بھی میچ ہاری توآسٹریلین ٹیم کوئی میچ کھیلےبغیرہی عالمی نمبرایک بن جائے گی۔
پاکستان کو اپنی عالمی نمبر ایک پوزیشن برقراررکھنےکےلیےبنگلہ دیش کےخلاف سیریزمیں ہرحال میں کلین سوئپ کرنا ہو گا اور کلین سوئپ نہ کرنے کی صورت میں قومی ٹیم دوسرے نمبر پر آ جائے گی۔ ادھر پی سی بی کےمطابق بنگلہ دیشی کرکٹ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی ہےاوراب مہمان ٹیم وقت کی کمی کے سبب کل رات10 بجے خصوصی طیارے سے لاہور پہنچے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریزکی ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی 23جنوری کو ہو گی جس کے بعد 24جنوری کو پاکستان اوربنگلہ دیش لاہور قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ٹی20 میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button