شہبازشریف کو وطن واپس آنا چاہیے

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف نے پارٹی صدر شہباز شریف کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو واپس آنا چاہیے، وہ اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ (ن) لیگ کے صدر کی لمبی غیر حاضری سے اخبارات کو خبریں بنانے کا موقع مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری کوئی اوقات نہیں کہ میں ان کی جگہ کو پُر کرسکوں، شہباز شریف واپس آئیں گے تو بہت مختلف صورت حال ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی آپریشن کی تاریخ فکس نہیں ہورہی جب یہ عمل مکمل ہوگا تو وہ واپس آجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی اجلاس میں ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ میاں نواز شریف کو بھی واپس آنا چاہیے، اُس پر انہوں نے محسن رانجھا سے کہا کہ علاج ہونے کے بعد میاں صاحب ضرور واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں ارکان نے پارٹی پالیسیوں پر سخت تنقید کی تھی۔ اجلاس سے خطاب میں سینیٹر پیر صابر شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی پر مسلم لیگ (ن) کو فائدہ اٹھانا چاہیے تھا لیکن پارٹی نے قائد کے بیانیہ کو پس پشت ڈال کر نقصان اٹھایا ہے، ہماری پارلیمان میں کارکردگی پر عوام افسوس کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button