پنجاب میں کورونا کا اس وقت کوئی مریض زیر علاج نہیں

ترجمان پنجاب پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کا اس وقت تک کوئی بھی کنفرم مریض زیر علاج نہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کے5 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی ہے جن میں سے ایک مشتبہ مریض ڈی ایچ کیو گجرات، ایک ڈی ایچ کیو لودھراں، ایک ٹی ایچ کیو تاندلیانوالہ میں ہے جب کہ بے نظیر اسپتال راولپنڈی اور حافظ آباد میں بھی ایک ایک مریض زیر نگرانی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اب تک 81 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 76کلیئر ہوئے، 66 افراد کو لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کلئیر کیا جب کہ 5 مریضوں کا ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 روز میں بیرون ملک سے واپس آئے 4500 سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔
