شیری رحمٰن کی شوہر کے ہمراہ کوکنگ کرتے ویڈیو وائرل

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی و سینیٹر شیری رحمٰن کی شوہر ندیم حسین کے ہمراہ کوکنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمٰن نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اپنے شوہر، ندیم حسین کے ہمراہ کوکنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شیری رحمٰن نے اس ویڈیو میں اپنے شوہر ندیم حسین کو ماسٹر شیف کا خطاب دیتے ہوئے اُنہیں ٹیگ بھی کیا ہے۔

شیری رحمٰن کی اس ویڈیو کو انسٹاگرام صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

صارفین شیری رحمٰن کا یہ روپ دیکھ کر خوشگوار حیرانی میں مبتلا ہیں۔

شیری رحمٰن نے اپنی اس ویڈیو پر قوالی کے بادشاہ، استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی ’دم مست قلندر‘ کا بھی استعمال کیا ہے۔

Back to top button