صحافی علی عمران کی گمشدگی پر وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

پاکستان میں صوبہ سندھ کی حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے صحافی علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سربراہ سے بات کی ہے۔
ترجمان کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ان کی جلد بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل جیو نیوز سے وابستہ رپورٹر علی عمران سید کی اہلیہ نے جمعے کی رات ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ان کے شوہر شام سے لاپتہ ہیں۔ اہلیہ کے مطابق علی عمران سید کا موبائل فون اور گاڑی گھر کے باہر کھڑی ہے اور وہ بتا کر گئے تھے کہ قریبی بیکری تک جا رہے ہیں آدھے گھنٹے میں واپس آ جائیں گے۔


وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے بھی صحافی علی عمران سید کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے ان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ شبلی فراز نے لکھا ہے کہ ’میں خلوص کے ساتھ امید اور دعا کرتا ہوں کہ علی عمران سید جلد اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ ہوں۔‘ سوشل میڈیا پر صحافی تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے صحافی کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button