انڈے انسانی صحت کیلئے مفید قرار

انڈے انسان کو صحت مند رکھنے میں معاون سمجھے جاتے ہیں، ماہرین طب کے مطابق روزانہ تین انڈے کھانے سے جسم توانا رہتا ہے، ایک بڑے اُبلے ہوئے انڈے میں وٹامن اے، فولیٹ، وٹامن بی 5، وٹامن بی 12، وٹامن بی2، فاسفورس، سیلینیم اور وٹامن ڈی، ای، کے، بی6، زنک اور کیلشیم کی اچھی مقدار ہوتی ہے۔
انڈے اچھے کولیسٹرول سے بھرپور ہوتے ہیں، انڈے انسان میں دل کی بیماریاں نہیں ہونے دیتے، کیونکہ کولیسٹرول کے جسم سے خارج ہونے کے بعد آپ دل کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق خراب کولیسٹرول کا تعلق عام طور پر دل کی خراب صحت سے ہوتا ہے۔ یہ آپ کو دل کی بیماری کا شکار بناتا ہے۔ انڈوں میں سیلینیم کے لیے RDI ہوتا ہے جو کہ ایک طاقتور اینٹی سوزش ہے۔
انڈوں کو آپ کی ہڈیوں کی نشوونما کے لیے برا سمجھا جاتا تھا تاہم حالیہ دنوں میں ہونے والے مطالعات نے اس کو تبدیل کر دیا ہے۔ ہڈیوں کی صحت کے لیے انڈے کھائے جاسکتے ہیں۔
انڈے بالوں کی صحت کے لیے بھی کافی مفید ہیں، دن میں تین انڈے کھانے سے بالوں کو ضروری اور مطلوبہ اینٹی آکسیڈنٹس ملیں گے۔
