طبی ماہرین کاروزہ داروں کو تلی ہوئی اشیا سے پرہیزکامشورہ

 طبی ماہرین نے کہا ہے کہ روزے دار رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں تلی ہوئی غذا سے پرہیز کریں۔

ماہرین غذائیت کاکہنا ہے کہ  سحر و افطار میں ایسے پھلوں کا استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو جبکہ ذیابطیس کے مریض رنگ برنگے اور میٹھے مشروبات اور بلند فشار خون کے مریض نمکین اور تلی ہوئی غذاؤں سے پرہیز کریں۔

ماہ رمضان میں سحری کے اوقات میں ایسی غذا کھائیں جو ٹھوس ہوں، لیکن میدے سے نہ بنی ہو کیونکہ روزہ رکھنے سے ہائپو گلیسیما (خون میں شوگر کی کمی) کے خدشات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ سحری میں روٹی کھائی جا سکتی ہے، مگر پاپے اور ڈبل روٹی نہیں کھانی چاہیے، کیونکہ یہ چیزیں جلدی ہضم ہوجاتیں ہیں، جس کے وجہ سے فرد ہائپو گلیسیما میں جاسکتا ہے۔

Back to top button