فرانس کی پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے میں اظہار دلچسپی

فرانس نے پاکستان کو قدری مائع گیس (ایل این جی) فراہم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ایک دہائی قبل یعنی سن 2010 میں جب پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تو اس وقت بھی ایک فرانسیسی کمپنی جی ڈی ایف سوئز کو 35 لاکھ ٹن ایل این جی فراہم کرنے کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا تاہم یہ معاملہ عدالت جا پہنچا تھا کیونکہ عدالت کو بتایا گیا تھا کہ فرانسیسی کمپنی کو دیے گئے کنٹریکٹ کی وجہ سے ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوگا تاہم عدالت کی جانب سے سوموٹو نوٹس لینے اور عدالتی تحقیقات سے یہ بات ثابت نہیں ہوسکی تھی اور حکومت سے کہا گیا تھا کہ وہ اس معاہدے پر نظر ثانی کرے اور اس وقت کے وزیر اعظم کو ہدایت جاری کی گئی تھی وہ اپریل 2010 میں دوبارہ ہونے والی بولی کے مرحلے کی خود نگرانی کرے۔

Back to top button