طرز زندگی میں تبدیلیوں سے وزن میں کمی ممکن ہے، تحقیق

بھر میں موٹاپا ایک وبا کی طرح پھیل رہا ہے جس سے ذیابیطس ٹائپ 2، امراض قلب اور کینسر جیسی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔
مگر اچھی بات یہ ہے کہ جسمانی وزن میں کمی لانا اتنا مشکل نہیں، بس طرز زندگی میں چند عادات کو اپنانے سے مدد مل سکتی ہے۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
اس تحقیق میں 19 سال یا اس سے زائد عمر کے 20 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا۔
ان افراد کے جسمانی وزن، تمباکو نوشی، جسمانی سرگرمیوں، نیند کے دورانیے اور غذائی عادات کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح کی جانچ پڑتال بھی کی گئی تھی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ طرز زندگی میں 8 تبدیلیاں لانے سے جسمانی وزن میں کمی لانا ممکن ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ متوازن غذا، جسمانی سرگرمیاں یا ورزش، تمباکو نوشی سے گریز، 7 سے 9 گھنٹے تک نیند، جسمانی وزن پر نظر رکھنا، کولیسٹرول کو مستحکم رکھنا، بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے جیسی عادات کو دل کی صحت کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔