ملک میں 3 لاکھ 66 ہزار ایچ آئی وی کیسز کا انکشاف

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک میں تقریبا 3 لاکھ 66 ہزار ایچ آئی وی کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر قومی صحت مصطفیٰ کمال نے ملک بھر میں بالخصوص بچوں میں ایچ آئی وی/ایڈز کے کیسز میں اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر قومی صحت کا کہنا تھا بعض علاقوں میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ سرنجز کا بار بار اور غیر محفوظ استعمال رہا۔
مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ یو این ڈی پی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 3 لاکھ 66 ہزار افراد ایچ آئی وی کا شکار ہیں، جبکہ ملک بھر کے اے آر ٹی سینٹرز میں 84 ہزار افراد رجسٹرڈ ہیں۔
