خیالوں میں کھویا گوریلا سوشل میڈیا پر وائرل

جاپان کے ایک چڑیا گھر میں رہنے والا 13 سالہ گوریلا ’’کیوماسا‘‘ ان دنوں سوشل میڈیا پر غیرمعمولی توجہ حاصل کر رہا ہے، لیکن وجہ اس کی طاقت یا شرارت نہیں بلکہ اس کا ایسا انداز ہے جسے دیکھ کر ہزاروں صارفین اپنی زندگی کے قصوں سے جوڑنے لگے ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں کیوماسا کو اپنی ٹولی سے الگ تھلگ ایک کونے میں خاموش بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ دور خلا میں نظریں جمائے اس انداز میں بیٹھا ہے جیسے کسی گہری سوچ میں گم ہو۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس منظر سے کچھ دیر پہلے ایک مادہ گوریلا کے ساتھ اس کی مختصر جھڑپ ہوئی تھی اور اسے دوڑتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔
