مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا

نیٹ فلکس کی نئی فلم ’ماں بہن‘ صرف ایک ڈارک کامیڈی یا سسپنس ڈراما نہیں بلکہ خواتین کے بارے میں معاشرے کے دہرے معیار، اخلاقی نگرانی اور کردار کشی پر ایک تیز و تند طنز بھی ہے۔

مادھوری ڈکشٹ اور ترپتی ڈمری کی مرکزی کرداروں پر مشتمل یہ فلم اس تلخ حقیقت کو سامنے لاتی ہے کہ ہمارے معاشرے میں اکثر عورت ہونے کا مطلب ہی الزام، تنقید اور شک کی زد میں رہنا ہے۔

فلم کا عنوان خود کئی معنی رکھتا ہے۔ ایک طرف یہ روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی ایک عام گالی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

دوسری جانب وہ جملہ یاد دلاتا ہے جو خواتین کے احترام کی بات کرتے وقت اکثر دہرایا جاتا ہے، یعنی ’گھر میں ماں بہن نہیں ہیں کیا؟‘۔ فلم اسی سوچ کو چیلنج کرتی ہے اور سوال اٹھاتی ہے کہ کیا خواتین کو صرف رشتوں کے تناظر میں ہی دیکھا جائے گا یا انہیں ایک مکمل انسان کی حیثیت بھی دی جائے گی؟

Back to top button