طلاق یافتہ صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی افواہیں


شوبز کی دنیا میں طلاق یافتہ اداکارہ صنم سعید اور طلاق یافتہ اداکار محب مرزا کی شادی کی افواہیں گرم ہیں۔ ان افواہوں نے تب زور پکڑا جب محب مرزا اور صنم سعید نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں اکٹھی کھچوائی گئی رومانوی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں اور افواہوں کے ایک طوفان کو جنم دے دیا۔
یاد رہے کہ محب مرزا کی اپنی اہلیہ، ماڈل اور اداکارہ آمنہ شیخ کے ساتھ 2019 میں طلاق ہو گئی تھیں جن میں سے ان کی ایک بچی ہے۔
دوسری جانب اداکارہ صنم سعید نے بھی کافی عرصہ پہلے اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے خود کو قرار دیا تھا۔ محب مرزا اور صنم سعید کی شادی کی افواہیں پہلی مرتبہ نہیں پھیلیں۔ اس سے قبل بھی دونوں کی شادی کی افواہیں جون 2021 میں تب مارکیٹ ہوئی تھیں جب ایک یوٹیوب چینل کے میزبان نے دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں پھیلائی تھیں۔ اب دونوں کی ایکساتھ رومانوی انداز میں تصاویر وائرل ہونے کے بعد پھر سے چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں نے خفیہ طور پر شادی کرلی اور اب صرف اعلان باقی ہے۔ حال ہی میں ’گلیکسی لولی وڈ‘ نامی شوبز انسٹاگرام پیج پر محب مرزا اور صنم سعید کی تصویر شیئر کی گئی تو لوگوں نے سوشل میڈیا پر کمنٹس میں دونوں کی شادی ہو جانے کے دعوے کیے۔ زیادہ تر افراد نے لکھا کہ دونوں نے خفیہ طور پر کافی عرصہ قبل ہی شادی کرلی تھی اور دونوں کافی وقت سے ایک ساتھ بھی رہ رہے ہیں، بس اب شادی کا اعلان کرنا باقی ہے۔
سوشل میڈیا پر بعض افراد نے دعوے کیے کہ وہ دونوں کو کئی بار ایک ساتھ دیکھ چکےہیں اور وہ صرف دوست نہیں بلکہ ان کے باہمی تعلقات دوستی سے آگے والے ہیں۔ ان کی تصاویر وائرل ہونے پر جہاں لوگوں نے ان کی شادی ہو جانے کا دعویٰ کیا، وہیں کئی لوگوں نے صنم سعید کو محب مرزا کی پہلی طلاق کا سبب بھی قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ ان سے تعلقات کی وجہ سے ہی آمنہ شیخ نے محب سے طلاق لی۔ یاد رہے کہ آمنہ شیخ محب مرزا سے طلاق لینے کے بعد ایک بزنس مین سے دوسری شادی کر کے اپنی بچی سمیت امریکہ شفٹ ہو چکی ہیں۔
محب مرزا اور صنم سعید کی وائرل تصاویر کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں اداکار فواد خان کی سالگرہ پارٹی میں شرکت کے لیے دبئی پہنچے تھے، جن کے ہمراہ دیگر اہم شوبز شخصیات بھی ساتھ تھیں۔ اپنی تصاویر وائرل ہونے اور شادی کی افواہوں بارے فوری طور پر محب مرزا اور صنم سعید نے کوئی وضاحت نہیں کی۔ یاد رہے کہ دونوں نے پہلے بھی اپنی شادی کی افواہوں پر کوئی وضاحت نہیں کی تھی، دونوں اداکار طلاق یافتہ ہیں جب کہ دونوں نے کئی ایک ڈراموں اور فلموں میں اکٹھے کام بھی کیا ہے۔ یاد رہے کہ محب مرزا نے پہلی شادی اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ سے 2005 میں کی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں پہلی بچی کی پیدائش ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان 2019 میں طلاق ہوگئی تھی۔ اسی طرح صنم سعید نے بھی 2015 میں خاندان کی مرضی سے محبت کی شادی کی تھی، جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئی تھیں مگر جلد ہی ان کی طلاق ہوگئی۔ اپنی طلاق کے بارے میں صنم سعید نے بتایا تھا کہ شادی کے بعد وہ دبئی شفٹ ہوگئی تھیں لیکن پھر ان کی والدہ کو کینسر ہو گیا لہٰذا ان کے علاج کے لیے مجھے پاکستان واپس آنا پڑا اور یوں میری شادی طلاق پر منتج ہوئی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں سراسر میرا قصور تھا میرے شوہر بہت اچھے آدمی تھے۔

Back to top button